16 مئی 2012
وقت اشاعت: 11:49
روسی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے روانہ
روسی خلائی جہاز سویوز ایف جی تین خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگیا۔ خلائی جہاز سویوز قازقستان کے علاقے بیکونور سے روانہ ہوا۔ خلائی جہاز میں دو روسی اور ایک امریکی خلا باز سوار ہیں۔ توقع ہے کہ روسی خلا باز گیندیپا ڈالکا اور سرگئی ریوین امریکی خلا باز جوزف ایکابا جمعرات کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچیں گے۔